ٹُٹ پینے!

''کیا آپ مجھے اپنا نمبر دے سکتی ہیں،اصل میں ،میں چاہتا ہوں کے فیس بک کے علاوہ بھی آپ سے رابطے میں رہوں''
یہ جملہ مجھے اپنی ڈیڑہ سالہ فیس بکی زندگی میں سینکڑوں بار پڑھنے کو ملا(اس وقت میرا دل کرتا تھا یہ شخص اپنی چشم تصور میں مجھے نتھنے پھلاۓ دیکھ لیتا تو اسکی براستہ ترا جان بھی نکل سکتی تھی)۔ مجھے اپنا اسٹیٹس معلوم ہے اس لۓ میں نے نہیں دیا لیکن پھر خیال آیا جن لڑکیوں نے دیا ہے نمبر انکا حشر معلوم کر لوں:)۔۔۔
جب میری  سی آئ ڈی حرکت میں آئ تو لڑکیوں کے تجربات سن کے ہنسی آگئ،اور ان کی بےوقوفی پے دکھ بھی ہوا،''فیس بک پر ''یہ جس قدر تمیز سے بات کرتا ہے فون پر یہ اُتنا ہی گھٹیا ہے،میں پچھتا رہی ہوں اب:)
مزید پوچھنے پر بےایا کہ ہراساں کرنے کے علاوہ بوس و کنار کی بھی ڈیمانڈ کرتے ہیں:P
اینڈ یہ تھا کہ نمبر کی تبدیلی اور اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر کے اپنی جان چھڑائ میں نے ان سے کہا مریں توں پہلاں تیری غلطی سو اس نو نمبر دینا ای نئ چاہیدا سی۔۔۔۔۔
یہ تو دوسروں کا مسئلہ ہے اصل چڑ تو مجھے پوک کے سائن دیکھ کر ہوتی ہے اور وہ ہٹاتے ہوۓ مغلظات کا جو ڈھیر برآمد ہوتا ہے اسکا تو حساب ہی کوئ نہیں:)
سوال یہ ہے کہ نمبر مانگنے والے مرد مردود ہیں یا نمبر دینے والی مردودنیاں۔۔۔ چوائس از یورس،،،،،

16 تبصرے:

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

نمبر دینے والی معصوم ۔۔۔ یہ پوک کیا ہوتا ہے ویسے ؟؟؟؟

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

جواب بعد میں پہلے یہ بتاٹیں کیا آپ مجھے اپنا نمبر دے سکتی ہیں،اصل میں ،میں چاہتا ہوں کے فیس بک کے علاوہ بھی آپ سے رابطے میں رہوں

زینب بٹ نے فرمایا ہے۔۔۔

نمبر میں نے تکلف برطرف میں لکھ دیا ہے ڈفر کاپی کر لو
حجاب پوک کت خانہ ہوتا ہے :،،،،ڈ

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

نمبر دینے اور لینے والے دونوں جہنمی ہیں؛ڈڈ

ڈاکٹر جواد احمد خان نے فرمایا ہے۔۔۔

لڑکی یا خاتون کے بارے میں معلومات حاصل کیے بغیر فدا ہونے والے لڑکے یا مرد ۱۰۰ فیصد فراڈ یا مردود ہوتے ہیں۔

چ نے فرمایا ہے۔۔۔

وہ مرد جو کسی لڑکی کے بلاگ پہ جا کے فدایانہ تبصرے کرتے ہیں، وہ بھی مردودوں کی کیٹیگری میں ڈالے جا سکتے ہیں کہ نہیں؟؟؟

Wasif Nouman نے فرمایا ہے۔۔۔

ہم کہیں اور سنا کرے کوئ
ہم نمبر مانگیں اور دیا کرے کوئ

ایسا اکثر سننے میں آتا ہے اور سوچ رہا ہوں کہ کر کے دیکھوں لیکن وہ کیا ہے کہ بعض اوقات سر منڈواتے ہی اولے بھی پڑ جاتے ہیں اور بعض اوقات جوتیاں۔ جوتیاں تو خیر گھر کی بات ہیں لیکن اولوں سے ڈر لگتا ہے۔ اگر درختوں پہ لگنے والے اولے ہوں تو خیر ہیں لیکن برف والے اولوں سے تو بہتر ہے کہ بندہ نمبر مانگے ہی نہ لیکن وہ کیا ہے کہ چھٹتی نہیں ایسی کافر منہ کو لگی تو "کیا آپ مجھے اپنا نمبر دیں گی پلیز؟؟؟ وہ کیا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ سے رابطہ میں رہوں اس برقی جال کی دنیا کے علاوہ بھی" :) :ڈ

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

نمبر تو بڑی بات میں نے کسی غیر (لڑکا ہو یا لڑکی) سے کبھی کچھ مانگا ہی نہیں ۔ لڑکی سے ٹیلیفون نمبر مانگنا تو بڑی بات ہے ۔ جو لڑکیاں غیر لڑکوں کو اپنا ٹیلیفون نمبر دے دیتی ہیں ان کی عقل چھٹی پر گئی ہوتی ہے ۔
میں نے ڈرپوک سُن رکھا تھا ۔ خالی پوک نہیں ۔ آپ نے پوک کا مطلب کت خانہ بتایا ہے ۔ مجھے کت خانہ کا بھی نہیں پتہ کہ کیا ہوتا ہے ۔ اُردو آجکل کچھ زیادہ ہی مشکل نہیں ہو گئی ؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

نمبر نہیں دینا تھا تو نہ دیتیں لیکن سب کو بتانے کی کیا ضرورت تھی؟ ایسے نی کرتے ہوتے۔

Waseem Rana نے فرمایا ہے۔۔۔

ٹُٹ پینے + ٹٹ پینیاں

زینب نے فرمایا ہے۔۔۔

@یاسر جہنم میں پہلے ہی بہت رش ہے آپ کے اس فتوے سے تو وہاں کھپ پڑ جانی ہے !
@ڈاکٹر جواد مردود والا آپشن ٹھیک کام کرے گا آخر کو عزت مآب صدر بھی تو مردود ہیں :)
@چ نہیں جی انہیں پونڈی باز کہتے ہیں lol
@انگریزی نام والے سر جی میرا نمبر ہے 090078601
@افتخار صاحب عقل ہی کی چھٹی نہیں جلد ہی اماں ابا اپنے گھر سے بھی چھٹی کروا دیتے ہیں۔
@جعفر ہن میں تہانو کی دساں
@وسیم ٹُٹ پینے +ٹُٹ پینیاں= ?

بہست زہرا نے فرمایا ہے۔۔۔

مزہ آگیا پڑھ کے مزید احتیاط کروں گی ۔۔۔۔۔ڈ

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

یک نہ شُد دو شُد ۔ اب یہ پونڈی باز کیا بلا ہے جی ؟
ٹُٹ پَینا تو کوئی گالی نہیں ۔ میں کبھی کبھی لاہور آتا رہتا ہوں ۔ اس وقت بھی لاہور میں ہوں ۔ لاہور میں تو پڑھی لکھی مائیں بھی اپنے پیارے بیٹوں کو اس طرح مخاطب کرتی ہیں "ٹُٹ پینیاں ۔ ایدھر مر"۔

زینب نے فرمایا ہے۔۔۔

جو ٹائٹل میں رکھ رہی تھی اس سے نقص امن کا خطرہ تھا جی

Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔

میں بھی ایک خاتون سے کافی باتیں سن چکا ہوں، انکو بطور دوست ایڈ نہ کر کے۔۔۔
اب تو فیس بخ سے ہی جان چھڑا لی ہے۔

کوثر بیگ نے فرمایا ہے۔۔۔

جب بھی میں ایسا سنتی ہوں کسی سے تو دل ماں بہن نہیں ہیں کیا پوچھنے لگتا ہے مگر پھر یہ سوچکر چپ ہو جاتی ہوں کہ اس میں بجاری ماں بہن کا کیا قصور۔۔ ایسے ذاتِ بزروگ کو تو کوئی محترمہ ایسی چاھیے جو اپنے پہلوان بھائی سے خاطر تواضع کروا سکے۔۔آپ کی تحریر اورکمنٹز سب ہی نے وقتی طور پر بہت مزہ دئے۔

تبصرہ کیجیے

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔